پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایشیا کی سب بڑی فوجی مشقیں، 30 ممالک کے 7 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ایشیا کی سب سے بڑی فوجی مشقیں، کوبرا گولڈ تھائی لینڈ میں شروع ہوگئیں، ان فوجی مشقوں میں 30ممالک کے 7 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے، تھائی لینڈ امریکا سمیت دیگر درجنوں ممالک کے 7ہزار سے زیادہ فوجیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق

امریکی فوج کے انڈو پیسیفک فرنٹ کے کمانڈر جنرل جان اکیلینو نے بتایا کہ کوویڈ19کی وبا کی وجہ سے اس مشق کو معطل کرنے کے بعد، اس سال کی مشقیں تقریبا 6000 امریکی فوجیوں اور دوسرے ممالک کے ایک ہزار سے زائد فوجیوں کی موجودگی میں منعقد کی جارہی ہیں، 10 مارچ تک جاری رہنے والی یہ مشترکہ مشقیں ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح مشترکہ ردعمل ایک کھلے اور آزاد خطے کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا تاکہ تمام ممالک امن، استحکام اور خودمختاری کو برقرار رکھ سکیں، مشقوں کے تمام مراحل میں جاپان، سنگاپور، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور انڈونیشیا جیسے ممالک موجود ہیں تاہم انسانی ہمدردی کی مشقوں میں چین، ہندوستان اور آسٹریلیا بھی شریک ہیں،اس سال کی مشقوں میں پہلی بار خلائی مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد فوجی کارروائیوں پر شمسی طوفان کے اثرات کو سمجھنا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…