اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اشنا شاہ نے ٹرولنگ سے تنگ آکر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ اشنا شاہ نے شاد کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹرولنگ سے تنگ آکر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ پاکستانی گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تاہم اس نجی تقریب سے ان کی ویڈیوز

اور تصاویر وائرل ہو گئیں جس میں ان کے لباس اور رقص پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اشنا شاہ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے نجی لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر ایک فوٹو گرافر اور میگزین کے ایڈیٹر کی جانب سے وائرل کی گئیں ہیں۔تاہم اب اداکارہ نے مذکورہ فوٹوگرافر اور میگزین کے ایڈیٹر سمیت سوشل میڈیا صارفین سے معافی مانگتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کر رہی ہیں۔اشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فوٹوگرافر کے ساتھ کی ہوئی بات چیت کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے میرے شادی کے جوڑے کے انتخاب کے لئے معاف کر دیں اور اس کے لئے بھی کہ میں نے اپنی شادی کو اپنے تک رکھنا چاہا۔ساتھ ہی اشنا شاہ نے پاکستان کی عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کااداکارہ ہرگز ثقافت اور رسم و رواج کو نقصان پہنچانے یا کسی کا دل دکھانے کا نہیں تھا۔یاد رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ شادی کے فوری بعد اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ بیرونِ ملک روانہ ہوگئی ہیں اور انہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…