اداکارہ اشنا شاہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں

27  فروری‬‮  2023

کراچی، لاہور(این این آئی) پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔اشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقاریب ایک ہفتے سے جاری تھیں اور اب باضابطہ طور ان کا نکاح ہوچکا ہے۔سوشل میڈیا میں وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے شادی کیلئے

لال رنگ کا دلکش دلہن کا جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ شادی کی مرکزی تقریب میں شوبز کی مختلف شخصیات بھی شریک ہیں۔اس سے قبل انسٹاگرام پیج پر ڈیزائنر وردا سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں اشنا شاہ اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی نظر آتی ہیں۔چند روز قبل اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے شو میں انکشاف کیا ہے کہ اشنا شاہ اگلے دس دنوں میں شادی کرنے والی ہیں۔یاد رہے کہ اشنا شاہ نے گزشتہ برس 22 دسمبر کو سوشل میڈیا پر حمزہ امین کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سْنائی تھی۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے کی جانب سے لباس بارے تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اشنا شاہ نے تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اْشنا شاہ جیسے لوگوں نے ہماری ثقافت کو برباد کر دیا، جو لباس انہوں نے پہنا ،جو رقص کررہی ہیں، یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہمارے بچوں کے لیے رول ماڈل نہیں، نہ کبھی ہوں گی ۔اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سٹوری میں تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” میں ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہیں میرے شادی کے جوڑے سے مسئلہ ہے، آپ کو شادی میں مدعو نہیں کیا گیا تھا، نہ آپ لوگوں نے میرے برائیڈل ڈریس کے پیسے دئیے، میرا جوڑا اور جیولری پاکستانی ہے، ہاں میرا آدھا دل آسٹرین ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…