کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے پنجاب میں ہونے والے میچز کے سکیورٹی اخراجات کے حوالے سے حکومت پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ڈیڈلاک برقرار رہنے پر سابق چیئر مین پی سی بی رمیزر اجہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت سکیورٹی نہیں دے گی
تو بڑا ٹورنامنٹ نہیں ہوسکے گا، پی ایس ایل دوسرے شہروں میں شفٹ کرنے سے بہت نقصان ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا تھا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اس فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پی سی بی پر واضح کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت تب انتظامات کرے گی جب پی سی بی 25 کروڑ روپے ادا کریگا۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں مؤقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت اب تک پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر 45 کروڑ روپے لگا چکی ہے۔