اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سیر بھی کریں اور ڈالرز بھی کمائیں، تائیوان حکومت کا بڑا اعلان

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنگ ہسنگ(این این آئی)تائیوان حکومت نے رواں سال سیاحوں کو ملک کی سیر کرنے کے بدلے ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا ۔ کرونا وباء کے بعدلوگوں کا بین الاقوامی سفر کی طرف بڑھتا رجحان دیکھ کر تائیوان حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔ ہوائی جہاز پر سفر کرنے کے کرایوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

کئی ممالک اس حوالے سے طرح طرح کے پلان بھی کر رہے ہیں۔ تائیوان حکومت نے بھی ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے انفرادی سیاحوں کو 165 ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ جو لوگ اپنی چھٹیاں تائیوان میں گزاریں گے ان کو حکومت ڈالرز دے گی۔ گروپس کی صورت میں آنے والے سیاحوں کو بھی یہ رقم مہیا کی جائے گی۔ وزیراعظم تائیوان کا اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے اس سال 60 لاکھ سیاح جزیرے پر سیاحت کے لیے آئیں اور حکومت اس تعداد کو 2025 تک ایک کروڑ تک بڑھانے کا بھی عزم رکھتی ہے۔تائیوان حکومت نے کہا ہے کہ مکاو، یورپ، امریکا کے ساتھ ساتھ جاپان اور جنوبی کوریا کے سیاحوں کو راغب کرنا ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے جبکہ سال 2022 میں امریکا، جاپان، انڈونیشیا اور ویت نام وغیرہ سے صرف 9 لاکھ سیاح ہی تائیوان آئے تھے۔ واضح رہے کہ 2019میں ایک کروڑ سیاحوں نے تائیوان کا دورہ کیا تھا جس تعداد کو بحال کرنے کیلئے اب تائیوان حکومت کوشاں ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…