کامران اکمل کا بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا مشورہ

25  فروری‬‮  2023

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں آتی تو پاکستان کو بھی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، آئی سی سی اور پی سی بی جو بھی فیصلہ کرے لیکن ہماری بھی عزت ہے دنیا میں، پاکستان بھی ورلڈ چمپئن رہا ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان 2ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے، ٹیسٹ فارمیٹ میں نمبر ون رہا ہے، اللہ کا شکر ہے پاکستان ٹیم کی دنیا میں عزت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ چیز نہ پی سی بی، نہ آئی سی سی اور نہ بی سی سی آئی کے ہاتھ میں ہے، یہ دونوں حکومتوں کے درمیان ہے اور دونوں جب تک ایک پیج پر نہیں ہوں گے اس وقت تک ایک دوسرے کی طرف نہیں جائیں گے۔کامران اکمل نے کہا کہ میرا خیال ہے ہمیں کھیلنا چاہیے، پاکستان اور بھارت کے میچ کا بہت چرچہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے تاہم گزشتہ سال بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نے کہا تھا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کھیلنے نہیں جائے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں آتی تو پاکستان کو بھی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…