جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

یو اے ای میں یہ وطن سب کیلئے کے سلوگن کے تحت 3 روزہ ویزا مہم جاری

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں یہ وطن سب کیلئے کے سلوگن کے تحت 3روزہ ویزا مہم جاری ہے۔مذکورہ مہم یو اے ای میں ویزے کے مسائل سے دوچار افرادکیلئے سنہری موقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز نے اعلان کیا کہ امارات

میں غیر قانونی مقیم افراد رابطہ کریں، سیاحتی اور رہائشی ویزے سے متعلق مشکلات حل کرائی جاسکتی ہیں،ویزے کے مسائل کے حل کیلئے دبئی کے دیرہ سٹی سینٹر میں خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا۔حکام کے مطابق تین روزہ مہم 25سے27فروری تک جاری رہے گی، ویزا سینٹر صبح 10سے رات 10بجے تک کھلا رہیگا، ویزا ختم ہونے والے افراد رابطہ کریں، ویزاسینٹر سے لوگ بلاخوف رابطہ کریں، مددکی جائیگی۔حکام نے عوام کویقین دہانی کرائی کہ جو افراد10برس سے زائد غیرقانونی طور پر رہائش پذیر ہیں تو وہ بھی رابطہ کریں، ویزا سینٹر حل نکالیگا۔اماراتی ویزے سے زائد مدت قیام پریومیہ 50درہم جرمانہ ہوتا ہے، یہ جرمانہ ویزہ منسوخی پر بھی لاگو ہوتا ہے۔یو اے ای کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز نے اعلان کیا کہ امارات میں غیر قانونی مقیم افراد رابطہ کریں، سیاحتی اور رہائشی ویزے سے متعلق مشکلات حل کرائی جاسکتی ہیں،ویزے کے مسائل کے حل کیلئے دبئی کے دیرہ سٹی سینٹر میں خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…