بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

لڈو پر محبت،پاکستانی لڑکی اور بھارتی لڑکے کے رشتے کا تلخ اختتام

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی پاکستان کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی اقرا اپنے وطن واپس پہنچ گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ملائم سنگھ نامی شخص کو اپنی پاکستانی بیوی کو بغیر کسی قانونی دستاویزات کے

بھارت میں داخل ہونے میں مدد کرنے اور اس کے لیے جعلی شناختی کارڈ بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں ممالک کے درمیان ایسے تعلقات ہونے کے باوجود21 سالہ ملائم سنگھ یادیو نے 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا سے محبت کی اور اسے ملک میں داخل کرانے کے لیے غیر قانونی طریقہ اپنایا جس کے بعد دونوں کی محبت کا تلخ انجام ہوا۔جوڑے کی پہچان ایک دوسرے سے تین سال قبل کووڈ کے دور میں آن لائن گیم لڈو کھیلنے کے دوران ہوئی تاہم بات چیت بڑھی اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔اقرا ء کے گھر والوں نے اس پر شادی کا دباؤ ڈالا تو اس نے ملائم کو بتایا اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ملائم یادیو کے مشورے کے بعد اقرا گزشتہ برس ستمبر میں نیپال گئی جہاں ملائم پہلے سے انتظار کر رہا تھا، وہاں دونوں نے شادی کی اور پھر بھارتی شہر بنگلورو چلے گئے اور زندگی بسر کرنے لگے، ملائم کے گھر والوں نے دونوں کے رشتے کو اپنایا۔رواں برس جنوری میں اقرا کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے پر حراست میں لیا گیا جب کہ ملائم کو جعلسازی کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔گزشتہ ہفتے اقرا کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا جب کہ ملائم اب تک بنگلورو کی جیل میں قید ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…