اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

بگڑی ہوئی شہزادی……سازشوں کا بادشاہ،مریم نواز اور عمران خان کے مابین ٹوئٹر پر لفظی گولہ باری

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مابین ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی، مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے”بگڑی ہوئی شہزادی“ قرار دینے کے جواب میں عمران خان کو ”سازشوں کا بادشاہ“ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں پر پی ڈی ایم اور ”بگڑی ہوئی شہزادی“مریم کے سوچے سمجھے حملوں کا مقصد الیکشن سے فرار ہے، مریم نواز بگڑی ہوئی شہزادی ہیں جو کرپشن کے پیسوں سے پلی بڑھی ہیں،الیکشن سے فرار کیلئے یہ آئین کی خلاف ورزی پر بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ پر حملہ کرکے یہ لوگ وفاق کو نقصان اور پاکستان میں جنگل کے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ عمران خان کے ٹوئٹ کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو ”سازشوں کا بادشاہ“قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپکی چیخیں غلط نہیں کیونکہ آپ اپنے گاڈ فادر فیض اور ان کی باقیات کی مدد سے ”سازشوں کے بادشاہ“ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ فیض اور ان کی باقیات کی سازشوں پر پھلتے پھولتے اور زندہ رہتے ہیں، اب آپ دیکھیں گے کہ ”بگڑی ہوئی شہزادی“آپکو کیسے مات دیتی ہے، تمہارے جیسے لاڈلے اور پیادے غیر متعلقہ ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…