بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

جاوید اختر ہندوستان کے ہیرو بن گئے وہ معذرت نہیں کریں گے، فیصل قریشی

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ جاوید اختر اس وقت ہندوستان میں ہیرو ثابت ہوگئے ہیں وہ پاکستان مخالف دیے گئے بیان پر معذرت نہیں کریں گے۔جاوید اختر نے فیض فیسٹیول کے دوران پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر

تنقید کی زد میں ہیں اور اب شوبز شخصیات کی جانب سے بھی ان کے بیان سے متعلق ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔حال ہی میں نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران میزبان نے فیصل قریشی سے سوال کیا کہ کیا جاوید اختر کو پاکستان مخالف اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے؟ جس کے جواب میں فیصل قریشی نے کہا کہ جاوید اختر اپنے بیان پر معذرت تو قطعی طور پر نہیں کریں گے بقول قائداعظم جو مسلمان ہندوستان میں ہیں انہیں ہر بار یہ ثابت کرنا پڑیگا کہ وہ اپنے ملک سے وفادار ہیں، ان مسلمانوں کو اسی طرح کی چیزوں کے ذریعے اپنی وفاداری ثابت کرنے پڑے گی۔فیصل قریشی نے یہ بھی کہا کہ جاوید اختر اس وقت ہندوستان میں ہیرو ثابت ہوگئے ہیں۔دوسری جانب سینئر اداکار شان شاہد نے بھی جاوید اختر کے متنازع بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا اور مختلف ٹوئٹس کی جس میں شان نے لکھا کہ ان کو بلانے اور ان کے پاؤں میں بیٹھنے والوں سے سوال ہے؟ اپنے ملک کی عزت سے زیادہ کچھ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…