بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سڑکیں کھولیں، چاہے ٹیم کو ہیلی کاپٹر پر لائیں یا اسٹیڈیم شہر سے باہر منتقل کریں، ٹریفک جام سے تنگ شہری نے چیف سیکریٹری، کمشنر، چیئرمین پی سی بی کو قانونی نوٹس بھیج دئیے

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ٹریفک جام سے تنگ شہری بزنس مین سائیں سکندر نے اپنے وکیل آغا امیر مختار کے ہمراہ ان کے چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ میچز کے باعث شہری ذلیل و خوار گھنٹوں ٹریفک جام پھنسے رہتے ہیں۔ کل وہ خود ڈھائی گھنٹے اردو یونیورسٹی کے سامنے پھنسے رہے۔ سائیں سکندر نے کہا کہ

کھیل ضروری ہے لیکن شہریوں کو کیوں اذیت دے رہے ہیں، اگر ادارے یہاں سکیورٹی نہیں سنبھال سکتے تو اسٹیڈیم شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔ سائیں سکندر نے کہا کہ سڑکیں کھولیں چاہے ٹیم کو ہیلی کاپٹر سے لے جائیں، سڑکیں بند کرنے سے مریض، بزرگ، نوکری پیشہ و کاروباری افراد سب پریشان ہیں، کسی کو شہریوں کی تکلیف نظر نہیں آرہی، سائیں سکندر کا کہنا تھا کہ مہنگائی، پٹرول کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئی ہیں، پٹرول 272 روپے پر ہے، آدھے گھنٹے کا سفر دو گھنٹے میں ہوتا ہے، ٹریفک جام میں لوگوں کی گاڑیوں کا پٹرول ختم ہو جاتا ہے، شہری خوار ہو جاتے ہیں، ٹریفک جام کی وجہ سے ایک لیٹر کی جگہ تین لیٹر پٹرول لگ رہا ہے، قوم کو ذہنی مریض بنا دیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائیں سکندر کے قانونی مشیر آغا امیر مختار ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی سی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ کو بھی نوٹس بھجوا دئیے گئے ہیں۔ نوٹس کی کاپی ڈی جی ہیومین رائٹس سیل، سپریم کورٹ کو بھی بھیجی گئی ہے۔ ہم نے 14 دن میں قانونی نوٹس کا جواب مانگا ہے۔ آغا امیر مختار ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹریفک جام کا مسئلہ حل نہ ہوا تو سندھ ہائیکورٹ میں آئینی دوخواست دائر کر دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کا اس طرح بلاک ہونا شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت کے آئینی حق آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے، ٹریفک جام میں ایمبولینسز بھی پھنسی رہتی ہیں جو صوبائی موٹر وہیکل ایکٹ 2018 کی بھی خلاف ورزی ہے، ایمبولینسز میں موجود مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…