بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ گرائونڈ میں 20 سال قبل ہونے والی چیز کو بالکل اسی طرح دوبارہ دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے

datetime 24  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمیکا /جوہانسبرگ(این این آئی)کرکٹ گرائونڈ میں 20 سال قبل ہونے والی چیز کو بالکل اسی طرح دوبارہ دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 2003 میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا جس کی دونوں اننگز میں جنوبی افریقی فاسٹ بولر مکھایا این ٹینی نے

ویسٹ انڈیز کے بیٹر چندرپال کو آئوٹ کیا تھا۔اب 20 سال بعد 21 سے 23 فروری کے درمیان جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹور میچ کھیلا گیا۔اس میچ میں 20 سال پہلے کھیلے گئے کھلاڑیوں کے بیٹوں نے اپنی اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور حیرت انگیز طور پر اس مرتبہ جنوبی افریقی بولر کے بیٹے نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کے بیٹے کو دونوں مرتبہ آئوٹ کیا۔اس کے علاوہ 2003 اور 2023 میں ہونے والے ان دونوں میچز میں اور بھی چیزیں مشترکہ ہیں۔2003 کے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے چندرپال بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے تھے جب کہ ان کا بیٹا بھی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتا ہے اور دونوں باپ اور بیٹا میچ کی دونوں اننگز میں کیچ آئوٹ ہوئے۔اسی طرح جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر مکھایا این ٹینی کا بیٹا بھی فاسٹ بولر ہے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 فروری سے 4 مارچ جبکہ دوسرا میچ 8 سے 12 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…