مہنگائی میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ جاری، مہنگائی کی مجموعی شرح 41 سے بھی اوپر چلی گئی

24  فروری‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 2.78 فی صد اضافہ ہوا ،ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 41.54 فی صد پہنچ گئی ۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافہ اشیاء خورونوش کی قیمتیں بڑھنے سے ہوا ،

ایک ہفتے کے دوران 33 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،حالیہ ہفتے 6 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی 12 میں استحکام رہا ۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر طبقہ 44 ہزار روپے سے اوپر ماہانہ آمدنی والا رہا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق 44 ہزار سے زائد روپے ماہانہ آمدنی والے کے لیے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 42.98 فی صد ریکارڈ کیا گیا ۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ،ملک میں گھی کی فی کلو اوسط قیمت 605 روپے 30 پیسے پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 55 پیسے اضافہ ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں زندہ مرغی کی اوسط قیمت 469 روپے 81 پیسے پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران کیلے 10 روپے 37 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ،چینی کی فی کلو اوسط قیمت 3 روپے 15 پیسے بڑھ گئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش ایک روپے 20 پیسے مہنگی ہوئی ،ملک میں دال ماش کی اوسط قیمت 417 روپے 18 پیسے فی کلو ہوگئی،سیگریٹ 76.45 فی صد مہنگا ہو گیا ۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دہی ، تازہ دودھ بیف ، مٹن مہنگا ہو گیا ، , آٹے ،دال مونگ ، گڑ، آلو ، کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ،حالیہ ہفتے پیاز کی قیمت 13.84 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ لہسن 3.03 فی صد ، دال چنا 0.21 فی صد کمی ،ایل پی کا گھریلو سلینڈر 0.81 فی صد سستا ہوا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…