اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

میری حکومت ضرور آئے گی پھر میں ان کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس کو ڈرامہ اور مگر مچھ کے آنسو بہانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری حکومت ضرور آئے گی پھر میں ان کو نہیں چھوڑوں گا، انہیں لگتا ہے جو جج ان کے خلاف فیصلہ کرے گا اس کے پیچھے لگ جاتے ہیں، جو بھی آج ایکشن کررہا ہے اسے میں نہیں چھوڑوں گا۔

پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کے ذمے دار میر جعفر اور میر صادق ہیں، 10 ماہ سے حکومت نے پاکستان سے جو کیا وہ دشمن بھی نہیں کرتا ہے، آج میری حکومت کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ مہنگائی ہے۔ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے جو جج ان کے خلاف فیصلہ کرے گا اس کے پیچھے لگ جاتے ہیں، جو بھی آج ایکشن کررہا ہے اسے میں نہیں چھوڑوں گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ پہلے تو آپ نے غیر قانونی چیزیں کیں لیکن اس بار آپ نہیں بچیں گے، 90 دن کے بعد نگراں حکومت نہیں رہ سکتی، ہمارے دور میں نیب نے 480 ارب ریکور کیے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ اپنی دولت بھی پاکستان لے آئیں تو مہنگائی ختم ہوجائے گی، 10 ماہ میں حکومت کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا، ہمارے دور میں تیل 110 ڈالر فی بیرل تھا آج 75 سے 80 ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں سے قربانیاں لے رہے ہیں خود بھی کچھ کریں، ہمارے سامنے مگر مچھ کے آنسو نہ بہائیں۔

قوم اب بیوقوف نہیں بنے گی لوگ سڑکوں پر آنے کے لیے تیار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جس طرح لاہور کے لوگ نگلے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آج پاکستان گھٹنوں کے بل کھڑاہے، ملک میں ایک طرف بے روزگاری دوسری طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت گراکر ملک کے خلاف سازش کی گئی، اس سب کے ذمہ دار آپ اور آپ کے سہولت کار ہیں۔

ہمارے دور میں ملک میں تاریخی ڈالر آئے تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب ان کا خاص آدمی تھا، وہ بھی کہہ رہا ہے جھوٹے کیسز بنائے گئے، مجھ پر 70 ایف آئی آر ہیں، کوئی فکر نہیں جتنی مرضی کریں، لوگوں کا خوف دور کرنے کے لیے ہی جیل بھرو تحریک شروع کی۔عمران خان نے کہا کہ ملک سے بھاگا ہوا بھگوڑا باہر بیٹھ کر ملک کے فیصلے کررہا ہے۔

اس ملک کا کیا مستقبل ہوگا جہاں ایک مفرور ملک کے فیصلے کررہا ہے، شہباز شریف 24 ارب کے کرپشن کیس میں پکڑا جانے والا تھا۔عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس کو ڈرامہ اور مگر مچھ کے آنسو بہانہ قرار دیدیا اور کہاکہ پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کے ذمے دار میر جعفر اور میر صادق ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10 ماہ سے حکومت نے پاکستان سے جو کیا وہ دشمن بھی نہیں کرتا ہے۔

آج میری حکومت کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ مہنگائی ہے۔عمران خان نے کہا کہ قوم مہنگائی کے لیے نہیں کسی اور چیز کے لیے تیار ہے، ہم نے 10 اپریل سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہوریوں نے آج جس طرح جیل بھرو تحریک کو سپورٹ کیا اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں، شہباز شریف دیکھ لو قوم انقلاب کے لیے تیار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے، قوم سڑکوں پر آنے کے لیے تیار ہے، 10 اپریل کے بعد ہماری ساری جدوجہد قانون کے مطابق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں قانون کی بالادستی ہو، جنگل کا قانون نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…