بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عوام کا احساس ہے تو چوری کا پیسہ واپس لائیں، عمران خان کا وزیراعظم کی پریس کانفرنس پر ردعمل

datetime 22  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف دیکھ لو قوم آج انقلاب کے لئے تیار ہے، اب عوام اس طرح گولیاں نہیں لیں گے،اب قوم بیوقوف نہیں بنے گی، قوم نے اپنا فیصلہ کر لیا ہے،قوم سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہے،حکومت ہماری تو آنی ہے،جنہوں نے پچیس مئی کو غیر قانونی چیزیں کیں

میں اللہ کے سامنے کہتا ہوں پہلے تو آپ قانون توڑ کر بچ گئے لیکن اس باری نہیں بچیں گے،ہم آپ کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے،قوم سے کہتا ہوں تیاری کریں،نوے روز سے انتخابات آگے گئے تو ساری قوم کو نکلنا پرے گا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے جیل بھرو تحریک 10اپریل کو شروع کی جانے والی پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ کا تسلسل ہے۔ شہباز شریف قوم کو یہ تیاری کرا رہا ہے کیونکہ ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا ہے اس لئے قوم مزید مہنگائی کے لئے تیار ہو جائے، شہباز شریف کو بتانا چاہتا ہوں یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے وہ زمانہ آ گیا ہے کہ لوگ آپ کی پرانی تقریریں اور وعدے آپ کو یاد کراتے ہیں انہیں سامنے لے آتے ہیں۔جب ہماری حکومت تھی تو اس وقت آپ نے کس طرح کی تقریریں کی تھیں،آپ نے کیسے قوم کو بتایا کہ لوگ مہنگائی میں ڈوب گئے ہیں، پیٹرو ل کی قیمت دو روپے بڑھ گئی مارچ کرو اور گرا دو اس حکومت کو، آپ نے،آصف زرداری، آپ کے لندن میں بیٹھے بھائی اور سابق آرمی چیف نے مل کر حکومت گرانی کی سازش کی اور اس کے ساتھ بیرونی طاقتوں کو بھی شامل کر لیا اور سب نے مل کر حکومت گرائی۔ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ ایک دم ملک ٹھیک ہو جائے گا خوشحالی آ جائے گی، دس ماہ میں اس پاکستان کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ کوئی دشمن بھی نہ کرے، آج ملک میں پچاس سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے،ہمارے دور میں مہنگائی بارہ سے ساڑھے بارہ فیصد تھی جس میں آپ کی حکومت نے تین گنااضافہ کر دیا ہے،

ہم بھی ڈھائی سال آئی ایم ایف کے پروگرام میں تھے، آپ آج آئی ایم ایف کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سوچ رہے تھے کہ شاید آپ عوام کی فکر ہو گئی ہے اور ایسا بیان دیں گے کہ آپ اور آصف زرداری کے خاندانوں نے تیس سالوں سے ملک کا جو پیسہ چوری کر کے باہر بھجوایا ہے شاید وہ واپس لا رہے ہیں، جہاں آپ کا بھائی اور اس کے بچے رہتے ہیں

برطانیہ کا وزیر اعظم بھی وہاں نہیں رہ سکتا، آپ کا بھتیجا دس ارب روپے کی پراپرٹی میں رہتا ہے، آپ کیا ور آصف علی زرداری کے خاندانوں کی بے نامی پراپرٹیز ہیں،اگر دونوں خاندانہ اپنا بیرون ممالک سے آدھا پیسہ بھی لے آئیں تو شاید ملک میں مزید مہنگائی نہ کرنا پڑے،آپ لوگوں سے قربانیاں لے رہے ہیں، گاڑیاں کم کر دیں گے سرکاری زمینیں بیچیں گے،آپ لوگوں کو پاگل نہ بنائیں اگر اصل میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو چوری کا پیسہ باہر سے واپس لے کر آئیں۔،

مگر مچھ کے آنسو نہ بہائیں، این آر او ٹو سے آپ کے گیارہ سوارب روپے کے کرپشن کے کیسز ختم ہوئے ہیں، قوم اب مہنگائی کے لئے نہیں بلکہ کسی اور چیز کے لئے تیار ہے۔ آج لاہور کے لوگ نکلے ہیں، میں پارٹی کی پارٹی لیڈر شپ اور لاہور کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،شہباز شریف دیکھ لو قوم آج انقلاب کے لئے تیار ہے، اب عوام اس طرح گولیاں نہیں لیں گے،اب قوم بیوقوف نہیں بنے گی، قوم نے اپنا فیصلہ کر لیا ہے،

قوم سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے میری حکومت گئی ملک کے حالات ایسے نہیں کہ ہم اپنے ملک کو کوئی نقصان پہنچائیں، ہم دس اپریل سے جو جدوجہد کر رہے ہیں وہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پر امن طریقے سے کر رہے ہیں تاکہ ملک کو ہماری جدوجہد سے کوئی نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے چلتی معیشت کو گرا کر ملک کو گھٹنوں کے بل کھڑا کیا یہ ملک سے غداری کی گئی، اس کی ملک کو ان حالات پر پہنچانے کی ذمہ داری غداروں پر آتی ہے،

آپ ذمہ دار ہیں۔،اس کے ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نے سازش کی تھی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پوری کوشش کی عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہ پڑے لیکن آج آپ نے پاکستان کو کہاں لا کھڑا کیا ہے،یہ اصل میں پاکستان کے خلاف سازش تھی، حقیقی آزادی کی تحریک ملک کو غداروں سے آزاد کرانے کیلئے ہے، ہمارا مقصد پاکستان کے اندر آئین و قانون کی حکمرانی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب چیئرمین خاص طور پر (ن) لیگ کا آدمی تھا وہ بھی کہنے پر مجبور ہو گیا کہ یہ جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں،جن پر کیسز بنے ہوئے ہیں

انہیں معاف کیا جارہا ہے، ہمارے ساڑھے تین سال میں چار سو اسی ارب روپے نیب نے ریکور کیا جو پاکستان کے خزانے میں آیا، گیارہ سو ارب روپے مزید آنا تھا جسے انہوں نے معاف کرا لیا ہے اور قوم کو کہتے ہیں مزید مہنگائی کے لئے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک لوگوں کا خوف اتارنے کے لئے،خوف کی زنجیر توڑنے کے لئے ہے، آپ اپنا شوق پورا کر لو، دیکھا جس طرح لوگ نکلے ہیں،ہماری قیادت نے لیڈ کیا ہے، ہم نے دو سو لوگ تیار کئے تھے لیکن ہزاروں لوگ تیار ہو گئے،

پورا پاکستان تیار بیٹھا ہے،پاکستانی تنگ آ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قوم بتائے اس ملک کا کیا مستقبل ہو سکتا ہے جہاں ایک مفرور ایک بھگوڑا قانون سے بھاگا ہوا ہو اور چوری کی اربوں روپے کی پراپرٹیز میں باہر بیٹھ کر ملک کے فیصلے کر رہا ہے، کس مہذب معاشرے میں اس کی اجازت دی جاتی ہے،آصف زرداری کی چوری کا دنیا کو پتہ ہے اسے لوگ مسٹر ٹین پرسنٹ کہتے ہیں وہ الگ سے دانشور بنا ہوا ہے، ہم کوئی غلام ہیں ہم بھیڑ بکریاں ہیں،وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ جب قانون ہی نہیں رہے گا بنیادی حقوق نہیں رہیں گے،

نوے روز سے زیادہ نگران حکومت نہیں رہ سکتی، چیف الیکشن کمشنر بد دیانت شخص ہے اس کے اوپر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے،پنجاب میں شہباز شریف اور خیبر پختوانخواہ میں فضل الرحمان حکومت کر رہا ہے۔عمران خان نے کہاکہ جن پولیس والوں نے پچیس مئی کو ظلم کیا تھا،یہ جو مرضی کر لیں حکومت ہماری تو آنی ہے،میں اللہ کے سامنے کہتا ہوں پہلے تو آپ قانون توڑ کر بچ گئے، پہلے تو آپ نے غیر قانونی چیزیں کیں، بنیادی انسانی حقوق توڑے لیکن اس باری نہیں بچیں گے،اس بار میرا وعدہ ہے میں زندہ رہا اس ملک میں جو ظالم ہے بے قصور لوگوں اور جمہوریت پر حملہ کرتا ہے ہم آپ کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ قوم سے کہتا ہوں تیاری کریں،نوے روز سے انتخابات آگے گئے تو ساری قوم کو نکلنا پرے گا،جب تک نہیں نکلیں گے قانون ختم ہو جائے گا،آئین و قانون ختم ہو گیا تو ہمارا معاشرہ بنانا ریپبلک ڈیکلئر ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جس جج سے انہیں نظر آئے ہمارے خلاف فیصلہ دے گا اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں،یہ مافیا ہیں، انہوں دیانتدار چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو بھگایا، قوم کو کہہ رہا ہوں آپ ین نے تیاری کرنی ہے،جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گیا ہے۔ سینئر لیڈر شپ نے خود فیصلہ کیا ہم گرفتاریاں دیں گے ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ حقیقی آزادی کی جو تحریک ہے جو آزادی کی تحریک ادھوری رہ گئی تھی ہم پور ے طرح آزاد نہیں ہوئے تھے، اللہ نے لوگوں کے خوف دور کر دئیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…