منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

datetime 22  فروری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) روپے کے مقابلے میں ڈالر دوبارہ بیک فٹ پر، انٹر بینک ریٹ میں 62 پیسے کمی آگئی۔بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دن کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر 86 پیسے کی کمی سے 261.65 روپے کی سطح پر آگیا تھا

لیکن وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے کے سبب ڈالر کی قدر میں اتار چڑھا ئودیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 62 پیسے کی کمی سے 261.89 روپے کی سطح پر بند ہوئے اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 269 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کے مطابق بورڈ آف چائنا ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کے تجارتی قرضوں کی منظوری اور پاکستان کے بڑے مالیت کے قرض رول اوور ہونے کی اطلاعات کے باعث ڈالر نیچے آیا ہے۔ماہرین نے بتایاکہ وزیرخزانہ نے چائنیز بینک کی جانب سے منظور ہونے والے 70کروڑ ڈالر قرض رواں ہفتے ہی پاکستان کو موصول ہونے کا بیان دیا ہے جس سے امکان ہے کہ رواں ہفتے بھی پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی آمدنی کی ترسیلات بھنانے اور درآمدی ایل سیز نہ کھلنے کے باعث مارکیٹ میں طلب کی نسبت رسد بڑھ گئی ہے جو ڈالر کی تنزلی کا باعث ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…