ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی میگا پروجیکٹ فلم ’پٹھان ‘ نے فلم انڈسٹری کے پچھلے سابقہ تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں ، فلم نے صرف 27 دنوں میں 1000 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے ۔
دوسری جانب بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے کہ ان کے پاس مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں۔ٹویٹر میں اپنے مداحوں سے گپ شپ میں جب ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کی پسندیدہ گاڑی کون سی ہے اور کون سی گاڑی آپ کبھی فروخت نہیں کریں گے۔اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی مہنگی گاڑیاں موجود نہیں ہیں اور اس کے متعلق میڈیا پر جو خبریں چلائی جاتی ہیں وہ سب بوگس ہیں۔اداکار نے واضح الفاظ میں اپنے مداحوں کو خبر دی کہ ان کی ملکیت میں صرف ایک ہیونڈائی گاڑی ہے اور لگڑری گاڑیوں پر مضامین جھوٹ ہیں۔بھارتی میڈیا میں اکثر یہ مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں کہ اداکار کے پاس بہت ساری مہنگی اور لگژری گاڑیاں موجود ہیں۔کنگ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ باکس آفس پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور وہ اگلی فلم ’جوان‘ میں ایک فوجی کے کردار میں نظر آئیں گے۔