اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارالحکومت کے مشہور کردار گولڈن مین کو سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام آبادین نامی ٹویٹر سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ سادہ کپڑوں میں لوگ گولڈن مین کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ گولڈن مین ان سے خود کو چھڑانے کی ناکام کوشش بھی کرتا نظر آرہا ہے ۔ ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق گولڈن مین کو سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں نے ڈی چوک کے سنگل سے گرفتار کیا جبکہ اس موقع گولڈن مین کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ میرا قصور کیا ہے تاہم فی الحال گولڈن مین کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے کہ اسے کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی اسلام آباد پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے آیا ہے ۔
Police officials in Civil Clothes arresting the #GoldenMan right now at D-Chowk signal, the Golden Man asking why you people taking me with you? Police saying just go with us. #Islamabad pic.twitter.com/1sV89FXxhX
— Islamabadian (@Islamabadies) February 21, 2023