کراچی کنگز سے شکست، لالہ نے داماد شاہین شاہ کی غلطی بتادی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے لاہور قلندرز کے کپتان اور اپنے دامادشاہین شاہ آفریدی کو ان کی غلطی نشاندہی کرتے ہوئے کچھ مفید ٹپس بھی دیدیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں جس شاہین کو دیکھ رہا ہوں وہ اسٹمپ سے بہت دور گیند پھینک رہا ہے دور سے گیند کروانے کا مقصد بال کو اینگل پر اندر لانا کمال کی بات ہوتی ہے جو آسانی سے نہیں ہوتی ۔ میرے خیال میں شاہین کو چاہیے کریز سے قریب ہوکر گیند کروائے، جتنی اسٹمپ سے قریب ہوکر گیند کرے گا اتنا اچھا ہے۔شاہین کو چاہیے کہ وہ کریز کا استعمال بہترین انداز میں کرے جو کہ وہ نہیں کر پا رہا ۔ جس کی وجہ سے شاہین کو آخری آوورز میں چھکے پڑے اگر وہ خود اپنی ویڈیو دیکھ لے تو وہ بہترین انداز میں سمجھ جائے گا اور یقیناً وہ اس کی بہترین پر مزید کام کرے گا ۔