منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ممبئی حملوں کے ذمہ دار پاکستان میں کھلے گھوم رہے ہیں، جاوید اختر کا متنازع بیان

datetime 22  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(یواین پی) بھارتی رائٹر جاوید اختر نے پاکستان کی سرزمین میں ہی پاکستان مخالف بیان دے دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں لیجنڈری اردو شاعر فیض احمد فیض کی یاد میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں شرکت کرنے والے بھارتی لکھاری اور شاعر جاوید اختر نے فیسٹیول میں سیشن ’جادو نامہ‘ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے

پاکستان مخالف بیان دے دیا۔جاوید اختر نے کہا کہ یہاں میں تکلف سے کام نہیں لوں گا ہم نے نصرت فتح علی خان اور مہدی حسن کے بڑے بڑے فنکشن کئے ہیں آپ کے ملک میں تو لتا منگھیشکر کا کوئی فنکشن نہیں ہوا۔انہوں نے سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو الزام نہ دیں اس سے معاملہ نہیں سلجھے گا اہم بات یہ ہے کہ آج کل جو فضا اتنی گرم ہے وہ کم ہونی چاہیے۔ساتھ ہی جاوید اختر نے طنزیہ انداز میں پاکستان کو ممبئی حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’ہم تو ممبئی کے لوگ ہیں ہم نے دیکھا تھا کہ ہمارے شہر میں کیسے حملہ ہوا تھا وہ لوگ ناروے یا مصر سے تو نہیں آئے تھے وہ یہیں آپ کے ملک میں گھوم رہے ہیں تو اگر کسی ہندوستانی کے دل میں شکایت ہے تو آپ بُرا نہیں مانیں‘۔بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی جاوید اختر کے اس بیان کو خوب سراہتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’گھر میں گُھس کر مارا ہے‘۔جاوید اختر کا پاکستان میں پُرتپاک استقبال اور بھر پور مہمان نوازی کی گئی انہیں پاکستان میں کسی قسم کے سیکیورٹی خدشات کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑا ۔

تاہم بھارتی شاعر پاکستان کے خلاف بھارت روانہ ہونے کی بعد بھی پاکستان مخالف بیان دینے سے باز نہ آئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جب بھارتی میڈیا نے پاکستان سے روانگی کے بعد جاوید اختر کا انٹرویو کیا اور ان سے سوال کیا کہ 2008 کے ممبئی حملے کے حوالے سے کی گئی گفتگو پر سامعین کا کیا ردِعمل تھا تو انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا۔

جاوید اختر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ 26/11 کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے بارے میں ان کا تبصرہ جو انہوں نے پاکستان میں فیسٹیول کے دوران کیا اسے سامعین نے بہت پسند کیا۔جاوید اختر نے کہا کہ ’انہوں نے تالیاں بجائیں اور میرے بیان سے اتفاق کیا‘۔ یہی نہیں بلکہ جاوید اختر نے بھارتی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان آرمی، پاکستانی عوام، پاکستانی اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…