لاہور ( این این آئی) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 میں انگلینڈ کے دو کرکٹرز اگلے میچ سے قبل لاہور قلندرز کا اسکواڈ جوائن کرلیں گے۔جارڈن کاکس آج بروز جمعرات کو اسکواڈ جوائن کرلیں گے وہ انگلینڈ لائنز اور سری لنکا اے کی سیریز کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔دوسرے انگلش کرکٹر سیم بلنگز 25فروری کو لاہور پہنچ کر قلندرز کو جوائن کریں گے۔سیم بلنگز اور جارڈن کاکس پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور کو دستیاب ہوں گے۔لاہور اور پشاور کے درمیان میچ 26فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر مکمل ہوگیا۔شائے ہوپ 3میچز کیلئے پاکستان آئے تھے، وہ بدھ کو کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔