اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( این این آئی)ماہ شعبان المعظم1444ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل ریت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور سے

سید مشاہد حسین خالدنے سرانجام دیے جبکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین،محکمہ سپارکوسے غلام مرتضی محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹرسردار سرفراز ٹیلی فون کے ذریعے رابطے میں تھے،اجلاس میں مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے جو اراکین اور علما کرام شریک ہوئے جن میں مفتی محمد اقبال نعیمیعلامہ سجاد حسین نقویمفتی عبد السلام جلالیمولانا ابو بکر صدیق حنیف،محکمہ موسمیات سے راشد بلال و دیگرعلما کرام میں مولانا عابد اسرار،پیرسید عمر فاروق شاہ،مولانا بلال احمد گولڑوی شامل تھے، اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل ریت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزلاہور،کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے جس میں زونل ریت ہلال کمیٹیوں کے ممبران، فنی ماہرین اور دیگر علما کرام نے شرکت کی،مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہااور کچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا،پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، بٹل، بہاولپور، ملتان، گلگت ودیگر مقامات پر چاند نظر آگیا ہے لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم شعبان المعظم 1444ھ22 فروری2023 بروزبدھ کو ہوگی، اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام ترقی وخوشحالی،اتحادووحدت،مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اورترکی و شام میں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت و بلندی و درجات کیلئے اور ہزاروں زخمیوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…