اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اگر ورلڈکپ میں شاہین کی جگہ میں ہوتا تو گھٹنا تڑوالیتا لیکن 12 گیندیں کرواتا،شعیب اختر

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انجرڈ ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں شاہین کی جگہ ہوتا گٹھنا تڑوالیتا مرجاتا تاہم 12 گیندیں ضرور کرواتا۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال پر شعیب اختر نے شاہین شاہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں شاہین کی جگہ ہوتا

اور اس وقت میرے پاس 12 منٹ اور 12 گیندیں ہوتیں تو میں ان 12 گیندوں سے پاکستان کی سب سے بڑی سیلیبرٹی بن جاتا، میں قوم کا ہیرو بن جاتا۔سابق کرکٹر نے کہاکہ اس روز میں ایک گیند کرتا اس کے بعد آکر گرتا، میرا گٹھنا ٹوٹتا میرا منہ زمین پر لگتا، میرے منہ سے خون آرہا ہوتا تاہم میں پھر کھڑا ہوتا میں انجکشن لگواتا، گٹھنے کو سن کرتا، پھر گرتا، پھر اٹھتا، پھر آتا اور پھر گرتا، لوگ مجھے کہتے تم گرجاؤ گے تمہارا گٹھنا ٹوٹ جائے گا، میں کہتا میرے لیے مرجانا بہتر ہے اس وقت لیکن ورلڈکپ ہاتھ سے نہ جائے۔انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لمحات کو محسوس کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہاکہ یہ وہ لمحہ تھا جہاں آپ سپر اسٹار بن سکتے تھے، اگر میں اس روز شاہین کی جگہ ہوتا تو میں پاکستان کیلئے مرجاتا، میں گٹھنا تڑوالیتا کیوں کہ مجھے پتا ہے کہ گھٹنا جڑ جائے گا تاہم یہ لمحہ واپس نہیں آنا تھا۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کے فائنل میچ کے دوران کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا جس کے بعد شاہین اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے، وہ 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا تاہم انگلینڈ کی فتح کے بعد پاکستان کو ورلڈکپ سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…