اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی سطح پر سود کی بڑھتی ہوئی شرح اور آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے متعلق حکومتی خاموشی کے باعث 17 روزہ وقفے کے بعد ڈالر دوبارہ سر اٹھانے لگا، منگل کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 262 روپے سے تجاوز کرگئے اور اوپن ریٹ بھی دوبارہ 269 روپے کی سطح پر آگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 17 روز میں ڈالر کی نسبت روپیہ 5.31 فیصد تگڑا ہوگیا تھا لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر تکنیکی بنیادوں پر نیچے آیا تھا اسی لیے منگل کو ڈالر کی نسبت روپیہ ایک بار پھر دبا میں دیکھا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رئیل ایفیکٹیو ایکسچینج ریٹ میں بہتری کے علاوہ کرنٹ اکانٹ خسارہ گھٹ کر 21 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے اور سپلائی بھی بہتر ہوگئی ہے لیکن ان عوامل کے باوجود ڈالر دوبارہ تگڑا ہونے لگا ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی دورانئیے میں ڈالر 13 پیسے کی کمی سے 261.75 روپے کی سطح پر آگیا تھا لیکن وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے کے سبب ڈالر کی قدر میں اتار چڑھا دیکھا گیا۔ایک موقع پر ڈالر کی قدر 62 پیسے کے اضافے سے 262 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 63 پیسے کے اضافے سے 262.51 روپے پر بند ہوئے اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 25 پیسے اضافے سے 269 روپے پر بند ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…