اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی جعلی پٹیشن سامنے آئی ہے، وہ بائیومیٹرک کیلئے آئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیس میں عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نا عمران خان کا پمز اسپتال سے میڈیکل کروا لیں۔ منگل کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل گوہرعلی خان اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعدحسن عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کے وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ 28 فروری کو عمران خان کا ایکسرے ہوجائیگا،9 سے 21 تاریخ تک عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں آرہی ہیں، جج نے ریمارکس دئیے کہ ایسے رہا تو ٹرائل لمبا ہوتا چلا جائیگا، عمران خان کی طبی بنیاد پر ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی، الیکشن کمیشن کے وکیل نے استثنیٰ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست کے ساتھ کوئی میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں لگایا گیا،عمران کا میڈیکل بورڈ کروانے کے احکامات جاری کیے جائیں ،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عمران کا ایم ایل سی تو دکھائیں تاکہ ہم زخموں کی نوعیت تو جان سکیں،ہر تاریخ پر حاضری سے استثنیٰ عمران خان کو دی جاری ہیں، الیکشن کمیشن کے وکیل نے عمران خان کا پمز سے طبی معائنہ کروانے کی استدعا کی۔عدالت نے کہا کہ میڈیکو لیگو سرٹیفکیٹ کے بغیر کس طرح اندازہ لگا سکتے ہیں کو عمران کی حالت کیسی ہے، کیوں نا عمران خان کا پمز اسپتال سے میڈیکل کروا لیں، ہم مسلسل آپ لوگوں کی مان ہی رہے ہیں، صرف کاپیاں فراہم کرکے فردجرم عائد کرنی ہے، عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے وکلاء کو کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ جج ظفر اقبال نے کہا کہ 28 فروری کی تاریخ دے دیتے ہیں، ان کی حاضری یقینی بنائیں،عدالت نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…