آڈیو لیکس، سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

19  فروری‬‮  2023

اسلام آباد(آئی این پی)آڈیو لیکس کے معاملہ پر پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ جج کی سیاست دان کے ساتھ ٹیلی فون

کال سامنے آنے پر انہیں فوری مستعفی ہوجانا چاہئے، جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس بھی دائر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے پاکستان بار کونسل کا اجلاس 21 فروری کو طلب کر لیا، پاکستان بار کونسل 23 فروری کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کرے گی، پاکستان بار کونسل نے آڈیو لیکس پر چیف جسٹس آف پاکستان سے تحقیقات کا بھی مطالبہ کر دیا۔پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس مخصوص جج کے سامنے مقدمہ مقرر کے معاملے کی چھان بین کرائیں، مبینہ آڈیو درست ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ جج کیخلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔پاکستان بار کونسل کے مطابق آڈیو جعلی ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، ججز کا امیج ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کسی سیاسی جماعت کے ترجمان لگیں، ججز کا امیج غیرجانبدار ہونا چاہیے نہ کہ پراسیکیوٹرز، یا درخواست گزاروں جیسا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…