اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف لندن علاج کروانے گئے ہیں علاج ہی کروائیں، شریفوں نے جھوٹے پرچوں کی سیاست ابھی تک نہیں چھوڑی،پرویزالٰہی

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق ایم پی اے پیر سید تقی شاہ، تلہ گنگ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات، سابق چیئرمینوں اور مسلم لیگی عہدیداروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ملک اسد کوٹ گلہ، چیئرمین بلدیہ لاوہ ملک قدیر الطاف، چیئرمین ملک ممتاز حیدر،

شیخ سعید احمد، رانا محمد شفیق، حضرت علامہ مولانا مجید انور، مولانا اخلاق احمد، مولانا صابر ایوب و دیگر بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت، پنجاب نگران حکومت، گورنر سمیت سب عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اس لیے پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کی تاریخ ہی نہیں دے رہے، اعلیٰ عدلیہ نے ان نالائقوں کو اپنا کام یاد کروا دیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نواز شریف کا عمران خان سے کسی بھی میدان میں حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں، وہ لندن علاج کروانے گئے ہیں علاج ہی کروائیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شریفوں نے جھوٹے پرچوں کی سیاست ابھی تک نہیں چھوڑی، ہمارے خلاف جعلی مقدمے درج کروا کے ہمیں خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں، ہمیں اللہ تعالیٰ کے بعد اعلیٰ عدلیہ انصاف مہیا کر رہی ہے، حکمرانوں کی اپنے اصل کام کی طرف توجہ نہیں، مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…