اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے منگل کوکہا ہے وہ کلب ورلڈ کپ کے اگلے ایڈیشن کی میزبانی 12 سے 22 دسمبر 2023 تک کرے گا۔العربیہ اردو کے مطابق سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ٹویٹر پر اپنے
آفیشل اکاؤنٹ پر لکھا کہ فیفا سعودی عرب کلب ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا۔سعودی ٹیمیں اپنی پوری تاریخ میں 5 بار کلب ورلڈ کپ میں نمودار ہوئیں۔ النصرکلب نے 2000 میں پہلے مقابلے میں حصہ لیا۔اس کے بعد 2005 کے سیزن میں الاتحاد جدہ اور الہلال نے رنر اپ، 2019، 2021، 2022 کے ٹورنامنٹس میں حصہ لیا۔یہ ٹورنامنٹ موجودہ صدی کے آغاز سے لے کر اب تک 5 ممالک میں منعقد ہو چکا ہے۔ پہلے اس کی میزبانی برازیل نے کی۔ پھر جاپان نے 4 بار اس کی میزبانی کی۔ امارات نے دو بار اور 2011 اور 2012 میں جاپان دوبارہ اس کا میزبان بنا۔ مراکش اورقطر بھی کلب ورلڈ کپ کی میزبانی کرچکے ہیں۔