بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

اب بچے پیدا کرنے کی خواہش نہیں رہی، کسی بے سہارا بچے کو ضرور گود لوں گی ،صنم سعیدکا اعلان

datetime 15  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ماڈل، گلوکارہ و اداکارہ صنم سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں بچے پیدا کرنے کی خواہش رہی تھی لیکن اب وہ بچے کو جنم نہیں دینا چاہتیں، البتہ وہ کسی بے سہارا بچے کو ضرور گود لیں گی۔صنم سعید گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی شادی اور تعلقات کی وجہ سے خبروں میں ہیں،

گزشتہ ڈھائی سال سے ان کی شادی کی چہ مگوئیاں ہیں۔سال نو کے موقع پر صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی افواہیں ایک بار اس وقت زوروں پر رہیں جب دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور دونوں نے انٹرویوز میں اپنے تعلقات سے متعلق مبہم باتیں کیں۔اگرچہ صنم سعید اور محب مرزا نے ایک دوسرے سے شادی کا واضح اعتراف نہیں کیا، تاہم دونوں نے ایسی خبروں کو مسترد بھی نہیں کیا اور حال ہی میں صنم سعید نے ایک بار پھر اپنی شادی سے متعلق مبہم باتیں کیں۔صنم سعید حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شادی، تعلقات اور بچوں سمیت زندگی کے دوسرے معاملات پر باتیں کیں۔اداکارہ نے شکوہ کیا کہ لوگ ہر وقت دوسرے افراد کی ذاتی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں کرتے رہتے ہیں جو کہ اچھی بات نہیں۔ان کے مطابق جب ان کی والدہ بیمار ہوئی تب بھی لوگوں نے چہ مگوئیاں کیں جب کہ ان کی طلاق اور رشتے ٹوٹنے سے متعلق بھی لوگ باتیں کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس معلومات کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے جو کہ ان کے لیے فائدہ مند ہو، کسی کی شادی، طلاق اور دوسری شادی سے متعلق افواہیں یا چہ مگوئیاں کرتے رہنا کوئی اچھی بات نہیں۔صنم سعید کے مطابق لوگ ان کی طلاق کے بعد ان کی دوسری شادی سے متعلق بھی چہ مگوئیاں کرتے رہتے ہیں۔پروگرام کے دوران بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا کہ ماضی میں انہیں بچے پیدا کرنے کی خواہش تھی مگر اب وہ بچے پیدا نہیں کرنا چاہتیں۔صنم سعید نے بتایا کہ وہ کسی نئے انسان کو دنیا میں لانے کے بجائے کسی بے سہارا بچے کو گود لیں گی اور یہ سب سے اچھا عمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…