اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی کراچی کنگز کیلئے بے شمار خدمات ہیں ، بطور کھلاڑی ہم سب کو آگے دیکھنا ہے ۔ کپتانی سے ہٹائے جانے کی خبروں پر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے میں میری مرضی بالکل بھی نہیں تھی اگر وہ واپس آنا چاہیں تو یہ ان کے اور فرنچائزکے مالک سلمان اقبال کا معاملہ ہے ۔ بابر اعظم سے نہ تو میں نے کپتانی لی ہے اور ان کو دی ہے میں کون ہوتا ہوں یہ فیصلے کرنے والا ۔ انکا کہنا تھا کہ پلیئرز کے آنے اور جانے سے فرنچائز کو فرق نہیں پڑتا فرنچائز کو کھلاڑیوںکی کمی نہیں ہوتی ۔