بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ بورڈ لائٹس خرید سکتا ہے تو 80کروڑ کرایہ کیوں دیں ؟ پنجاب حکومت

datetime 15  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 کے لاہور میں ہونے والے میچز کے موقع پر ہوٹل سے اسٹیڈیم کے روٹ پر کرایے پر لائٹس لگانے کے لیے ٹھیکیدار نے 80 کروڑ روپے خرچہ بتا دیا تاہم پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے

لائٹس کی مد میں خطیر رقم دینے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ صرف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 9 میچز کے لیے سیکیورٹی روٹس پر 80 کروڑ روپے نہیں لگا سکتے، پی سی بی خود لائٹس خریدے تو 25 کروڑ میں خرید سکتا ہے۔ذرائع نے کہا کہ 2022ء میں ہونے والے پی ایس ایل پر پنجاب حکومت کا کرایے کی لائٹس پر 60 کروڑ روپے خرچہ آیا تھا، ملتان میں پی سی ایل میچز میں بھی کرایے کی لائٹس پر کئی کروڑ روپے خرچ ہوئے۔دوسری جانب پی سی بی کے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی روٹ پر 40 جنریٹر اور 120 ہیوی فلڈ لائٹس لگائی جاتی ہیں، ایک جنریٹر سے 3 پول پر نصب 36 ہیوی لائٹس جلتی ہیں، پی سی بی نے پہلے کبھی روٹ کی فلڈ لائٹس اور جنریٹر کا خرچہ نہیں اٹھایا۔ذرائع نے کہا کہ اس بار پی سی بی کو پنجاب حکومت نے یہ خرچہ خود اٹھانے کا کہا ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات کرایے پر چلنے والے جنریٹرز پر تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…