جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

پی سی بی کے مکی آرتھر سے معاملات تقریباً طے پا گئے ، ان کی ٹیم میں کون کون شامل ہو گیا ، اتفاق ہو گیا

datetime 14  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرایچ (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مکی آرتھر کے ساتھ معاملات 80 فیصد طے پاچکے ہیں، اگلے 10 سے 15 روز میں تمام معاملات طے پا جائیں گے۔پی سی بی پارٹنرشپ معاہدے کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مکی آرتھر کے ساتھ معاملات تقریباً طے پاچکے ہیں، ان کی ٹیم میں کون کون شامل ہوگا اس پر بھی اتفاق ہوچکا ہے بس اگلے چند دنوں میں تمام چیزوں کو حتمی شکل دے کر اعلان کردیا جائے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس پر تبصرہ نہیں کریں گے کیوں کہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگلا اجلاس مارچ میں ہوگا جس کے بعد چیزیں واضح ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ کیلئے کوئٹہ اور پشاور کو بطور وینیو شامل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، اگر سکیورٹی کے معاملات ٹھیک رہے اور اسٹیڈیم تیار ہوئے تو وہاں بھی میچز ہوں گے۔ کوئٹہ میں نمائشی میچ کا تجربہ اچھا رہا تھا، بگٹی اسٹیڈیم پر مزید پیسہ خرچ کرکے اس کا معیار مزید بہتر کریں گے۔نجم سیٹھی نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ کا برانڈ مزید بڑا بنانا ہے جس کیلئے مزید پیسہ بھی لگایا جائے گا، اس لیگ کو ہر سال ترقی مل رہی ہے جس کے سبب اس سے وابستہ افراد کو بھی ترقی حاصل ہورہی ہے، بہت جلد پاکستان سپر لیگ میں مزید ٹیموں کو شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چار وینیوز پر میچز کا انعقاد ایک چیلنج تھا لیکن ان کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے ہر چیز کو ممکن بنایا، ملتان میں افتتاحی تقریب بہت شاندار رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…