اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ آٹے کی قیمت میں چار سو روپے فی کلو اضافے کے بعد اب گھی کی قیمت 130 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ یہ سب پچھلے دو ہفتوں میں ہوا ہے،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور رمضان سے پہلے کچن آئٹمز میں انتہا کی مہنگائی ہو گئی ہے،لاء اینڈ آرڈر تباہ برباد حیران ہوں لوگ کیوں گھر میں بیٹھے ہیں۔