اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان سے متعلق ایک دلچسپ اور غیر مصدقہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔یہ افواہ ایک انسٹاگرام پیج balance_singhh کی طنزیہ پوسٹ سے جنم لیتی ہے، جس میں شیرا اور سلمان خان کی ایک تصویر کے ساتھ یہ مزاحیہ دعویٰ کیا گیا تھا۔ پوسٹ میں واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ یہ صرف ایک میم ہے اور حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
ادھر پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے اسی پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا: ’’امید ہے یہ خبر جھوٹی ہو۔‘‘ ان کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔یاسر کی اس پوسٹ کے بعد متعدد صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر ضروری اور غیر مناسب رویہ قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’کبھی مثبت بات بھی کر لیا کریں،‘‘ جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا، ’’یہ انتہائی نامناسب اور نچلے درجے کی بات ہے۔‘‘بہت سے صارفین نے سلمان خان کی حمایت کرتے ہوئے اس افواہ کو مسترد کیا اور کہا کہ اس طرح کی جھوٹی اور طنزیہ خبروں کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔واضح رہے کہ یہ صرف ایک مزاحیہ پوسٹ تھی جسے کچھ افراد نے حقیقت سمجھ کر پھیلانا شروع کر دیا، اور اسی بنیاد پر مختلف ردِ عمل سامنے آئے۔