بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بشریٰ انصاری نے 36 سالہ شادی کے خاتمے کے بعد سابق شوہر کی خامیاں گنوادیں

datetime 31  جولائی  2025 |

کراچی(این این آئی)لیجنڈری اداکارہ، میزبان اور کامیڈین بشری انصاری ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے حوالے سے دیے گئے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں۔ابھرتی ہوئی اداکارہ اشنا شاہ کو دیئے گئے انٹرویو میں بشری انصاری نے کہا کہ میں نے شادی شدہ زندگی کو بہت آئیڈیالائزڈ کیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے والدین کی خوبصورت اور محبت بھری شادی دیکھی تھی۔ اسی سوچ کے تحت میں نے بھی شادی کی لیکن یہ خواب چکنا چور ہوگیا۔بشری انصاری نے کہا کہ میرے پہلے شوہر اقبال انصاری ایک بہت اچھے انسان ہیں لیکن وہ بھی ایک روایتی پاکستانی مرد کی طرح نکلے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے پہلے شوہر کو ہر وقت اس بات کی فکر رہتی تھی کہ میں گھر میں کیا کر رہی ہیں اور کیا نہیں، اور انہیں ان تمام چھوٹے چھوٹے معاملات پر پریشانی ہوتی تھی۔بشری انصاری نے کہا کہ میرے دل میں تو ہمیشہ یہی خیال رہا کہ شادیاں پریوں کی کہانی جیسی ہوتی ہے لیکن جب شادی ہوئی الٹا نکلا۔اداکارہ نے بتایا کہ ہماری کبھی نہ بن سکی، ازدواجی زندگی خوشگوار نہ ہونے کی وجہ سے وہ علیحدگی پر مجبور ہوئیں۔بشری انصاری نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں مائیں اپنے بیٹوں کی ایسی تربیت کرتی ہیں کہ وہ بڑے ہوکر ماماز بوائے بن جاتے ہیں، جس کے اثرات شادی شدہ زندگی پر پڑتے ہیں۔یاد رہے کہ بشری انصاری کی پہلی شادی معروف پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی اور 36 سال بعد دونوں کے درمیان 2020 میں طلاق ہوئی۔جس کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں خاص طور پر اقبال حسین کے ساتھ نام جوڑا جاتا رہا۔اگرچہ بشری انصاری نے کافی عرصے تک ان افواہوں کی تردید کی، تاہم بعد میں انہوں نے اقبال حسین کے ساتھ دوسری شادی کا اعتراف کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…