بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بلو چستان کی معدنیات کے بارے میں اگر صحیح فیصلے لئے جائیں تو ہمیں آئی ایم ایف کو نہیں دیکھنا پڑے گا، بڑا دعویٰ

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلو چستان کی معدنیات کے بارے میں اگر صحیح فیصلے لیا جائے تو ہمیں آئی ایم ایف کی طرف نہیں دیکھنا پڑے گا،سیندک پروجیکٹ میں بلوچستان کا حصہ 30 فیصد،رائلٹی 6. تک پہنچا دی جبکہ سیندک شیئر کے ڈھائی ارب روپے کا چیک مل چکاہے،

سیکورٹی کی آڑ میں عوام کو تکلیف دینے کی بجائے حالات کی بہتری کی کوشش کررہے ہیں،ہمیں اداروں کے مثبت کام کو سپورٹ کرنا چاہیے،پاکستان کی تاریخ میں 8 ارب ڈالر جتنا بڑا معاہدہ نہیں ہوا ہوگا بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے آگے بڑھنے کے ساتھ سپورٹ کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے سینئر صحافیوں،بیورو چیفس اور ایڈیٹرز سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میڈیا عوام کی آنکھ،کان اور زبان ہے،میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے تو دہشت گردوں کی پروموشن نہیں ہوگی جس سے دہشتگردی میں خود 70 فیصد کمی ہوگی،اگر ہم کشمیر ڈے منائیں گے تو کیا ہمارا ہمسایہ خاموش ہو کر بیٹھے گا؟ دن بدن حالات بہتری کی طرف لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کا کیس بین الاقوامی عدالت میں ہار چکے تھے لیکن ہارے ہوئے کیس میں اپنا حصہ لینا بڑی اچیومنٹ ہے، بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے این ایف سی ایوارڈ میں بہت کم پیسے ملتے ہیں جبکہ آدھے پاکستان کی حفاظت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اگر یہاں حالات خراب ہوں گے تو پورے ملک پر اثرات مرتب ہوں گے، مالی حوالے سے پوزیشن کمزور ہے لیکن پولیس کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے تمام بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں ان کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے کامیاب میچ کے انعقاد پر امن ماحول میں ہوا میڈیا کے ساتھیوں نے بھرپور سپورٹ کیا ہے ملک دشمنوں کو ٹارگٹ حاصل نہ ہو سکا اہم قومی دن کو خراب کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی جو خوف پھیلانے کی کوشش کی گئی وہ عزائم ناکام ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بعض چیزیں قومی ذمہ داری بن جاتی ہیں بلوچستان کی میڈیا نے اپنی ذمہ داری نبھا دی

ہماری میڈیا نے کسی کی عزت نفس مجروح نہیں کی جو ہمارے روایات ہیں میڈیا عوام کی آنکھ کان اور زبان ہے جو چیز میڈیا پر دکھائی جائے گی وہ سچ مانا جائے گا دہشت گردی نیوز بنانے کیلئے کی جاتی ہے جب کسی کی لاش کودکھایا جاتا ہے تو وہ لواحقین کے زخموں پر مرہم کی بجائے نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفت پروموشن کرکے ان کے عزائم کو تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے صوبائی حکومت کی ذمہ داری سیکورٹی کی فراہمی ہے

تاکہ عوام خود کو محفوظ سمجھے مجھے بھی سیکورٹی کے لیٹرز ملے ہم عوام کی سیکورٹی کیلئے آئے ہیں اپنی سیکورٹی کیلئے نہیں، ہم نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے کوشش کی عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں نہ کہ لوگوں کو وی آئی پی کلچر کے نام پر خوار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر روٹ میں کسی کا رشتہ دار وفات پاجائے تو ذمہ داری ہم پر ہی عائد ہوتی ہے متاثر یا سوال کرنے والے کی جگہ خود کو رکھ کر عوام کے مسائل کے حل کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام اپوزیشن کرنا ہے ہر حلقے کے عوام نے اپنا ووٹ دیکر نمائندہ ایوان میں بھیجا ہے جو ذمہ داری ملی ہے اس کو نبھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہا ہوں ہماری حکومت سے پہلے روزانہ احتجاج ہوا کرتا تھا سڑکیں بلاک تھیں بینرز آویزاں ہوا کرتے تھے لیکن جب بجٹ پیش کیا تو وزیر اعلی ہاؤس سے اسمبلی کیلئے نکلے تو کہیں بھی احتجاج نظر نہیں آیا ہم نے عوام کے سامنے صورت حال واضح کردی امید اور اللہ پر بھروسہ ہے کہ اپنی ذمہ داری نبھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بہترین فرائض سر انجام دئیے ہیں بہت سی چیک پوسٹوں کو ختم کردیا ہے ہمارا مقصد عوام کو تحفظ دینا ہے سیکورٹی کی آڑ میں لوگوں کو تکلیف دینے کی بجائے حالات کی بہتری کی کوشش کررہے ہیں،سیکورٹی ادارے 10 اچیومنٹ کرتے ہیں ایک نقص نکلتا ہے تو خبر بن جاتی ہے ہمیں اداروں کے مثبت کام کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی معدنیات کے بارے میں صحیح فیصلے لیا جائے تو ہمیں آئی ایم ایف کی طرف نہیں دیکھنا پڑے گا

سیندک پروجیکٹ میں بلوچستان کا حصہ 30 فیصد رائلٹی 6. تک پہنچا دی سیندک شیئر کے ڈھائی ارب روپے کا چیک ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو اچیومنٹ حاصل کئے ہیں اس کا کریڈٹ نواب محمد اسلم رئیسانی کو جاتا ہے اگر وہ اس وقت اسٹینڈ نہیں لیتے تو آج ہمیں اربوں روپے نہیں ملتے مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے سمری پر سو بار سوچا جاتا ہے ہمیں اپنی قیمتی چیزوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے ملکی معیشت ابتر صورتحال سے گزر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آن بورڈ لیا جائے گا

پاکستان کی تاریخ میں 8 ارب ڈالر جتنا بڑا معاہدہ نہیں ہوا ہوگا بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے آگے بڑھنے کے ساتھ سپورٹ کی ضرورت ہے اگر ہر مسئلے کو سنجیدہ لیتے ہوئے عوام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے تو اس کے مثبت نتائج بر آمد ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیکورٹی صورتحال کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں انسان عاجز ہے کمی بیشی ہو سکتی ہے البتہ بہتری کیلئے کوششیں کررہے ہیں شرپسند عناصر ہمارے سیدھے سادے لوگوں کواستعمال کرکے ناپاک عزائم حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم کشمیر ڈے منائیں گے تو کیا ہمارا ہمسایہ خاموش ہو کر بیٹھے گا؟

دن بدن حالات بہتری کی طرف لے جانے کی کوشش کررہے ہیں،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف فعال کردار ادا کررہے ہیں الیکشن کا سال ہے معیشت کمزور ہے بلوچستان سنسیٹیو صوبہ اور انسرجنسی موجود ہیں این ایف سی کے پچھلے سال اور امسال کے بقایاجات تھے۔ پی پی ایل پر 2016 سے بقایاجات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سخت موقف اپنایا امید ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کو دیکھتے ہوئے مزید اقدامات کریں گے،مالی حوالے سے پوزیشن کمزور ہے لیکن پولیس کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے بہترین فیصلے لئے ہیں بلوچستان قبائلی صوبہ ہے یہاں صرف سیاسی نہیں بلکہ قبائلی روایات ہیں کوئی ہار جائے تو اگلے کو گلے لگا لیتے ہیں،میڈیا کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں تاکہ بھائی چارے کا سلسلہ چلتا رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…