منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرلی، آئندہ24 گھنٹوں میں معاہدہ متوقع

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی )پاکستان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے اسٹریٹیجی تیار کرلی، آئندہ چوبیس گھنٹوں معاہدہ متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق 727 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی اسٹریٹیجی تیار کرلی گئی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرنے میں سست روی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکمت عملی کے تحت پہلے 6 ماہ میں صرف 151 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب تک کمی ہو سکتی ہے جس سے مختلف وزارتوں کے کئی منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں جن میں صحت، تعلیم، ہاؤسنگ، خوراک اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق 9 ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے آئندہ چوبیس گھنٹے اہم ہیں ،آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک پالیسیوں کے حوالے سے یادداشت (ایم ای ایف پی) پاکستانی حکام کو فراہم نہیں کی۔یہ وہ دستاویز ہے جس کی بنیاد پر اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا۔ وزارت خزانہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے مطابق امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ نو فروری کی ڈیڈلائن سے قبل اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…