دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے سخت مقابلے کے بعد تھائی لینڈ کے باکسر کو ساتویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔ پاکستانی باکسر نے اپنا ٹائٹل سانحہ پشاور کے شہدا کے نام کر دیا۔ انہوں نے کامیابی سے ٹائٹل کا دفاع کیا۔