پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی طرح نام بنانا چاہتا ہوں ، جلات خان

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ضلع لیہ کے شہر فتح پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر جلات خان نے کہا ہے کہ وہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی طرح نام بنانا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ان کے والد مزدوری کرتے ہیں اور وہ بھی اپنے بڑے بھائی کے

ہمراہ اپنے والد کی مدد کرتے تھے مگر کرکٹ کا شوق اور جنون انہیں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کھینچ لایا۔ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کے لیے ملک بھر میں سفر کرنے والے جلات خان نے کہا کہ وہ ایک روز ملتان میں ٹیپ بال کرکٹ میچ کھیلنے گئے تھے، وہاں کسی دوست نے بتایا کہ لاہور قلندرز کے ٹرائلز جاری ہیں تو انہوں نے قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا اور ٹرائلز میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرکے کیو ایچ پی سی میں داخلے کے لیے منتخب ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے بیتاب ہیں اور اس ضمن میں ان کی بھرپور تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔جلات خان نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی ایک بڑی لیگ ہے اور ان کے پاس اپنے خواب پورے کرنے کے لیے یہ ایک بہترین موقع بھی ہے۔نوجوان فاسٹ باؤلر نے کہا کہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ان کے آئیڈیل بولر ہیں تاہم ان میں کرکٹ کا شوق سابق کپتان شاہد آفریدی کو دیکھ کر پیدا ہوا ہے۔جلات خان نے بتایا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی سے پہلی مرتبہ ملے تو انہوں نے بولنگ کے مفید مشورے دیے اور شاہین آفریدی نے انہیں ہوا کی مخالف سمت میں گیند سوئنگ کرنے کا گر سیکھایا جو انہیں آج بھی یاد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…