بھوپال(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 16 سالہ لڑکے نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھاس کاٹنے والے تیز دھار درانتی سے 58 سالہ خاتون کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں ایک زیر تعمیر مکان سے پلاسٹک کے بڑے تھیلے میں
خاتون کی لاش کے ٹکڑے ملے ہیں جن کے جسم کے نازک حصوں کو کاٹا گیا ، گھر سے ایک ہزار نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں۔خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ نوجوان اس گھر میں ٹی وی دیکھنے آتا تھا اور دو سال قبل خاتون نے گھر سے موبائل غائب ہونے پر اسی نوجوان پر چوری کا الزام بھی عائد کیا تھا جس پر دونوں خاندانوں میں کافی جھگڑا بھی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر اور بیٹا کسی کام سے شہر سے باہر گئے ہوئے تھے، ملزم اسی موقع کی تاک میں تھا، وہ گھر میں کسی بہانے سے داخل ہوا اور خاتون کے منہ پر پلاسٹک کی تھیلی چڑھا کر دم گھوٹ دیا،جب خاتون نیم مردہ حالت میں چلی گئیں تو نوجوان خاتون کو گھسیٹتا ہوا گھر کے اندرونی حصے میں لے گیا اور زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا،پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کو بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا۔