پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سب سے زیادہ موٹرسائیکل استعمال کرنیوالے ممالک میں پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟رپورٹ جاری

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں موٹرسائیکلوں کی طلب میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور آپ کو یہ سن کر شاید خوشگوار حیرت ہو کہ پاکستان دنیا میں موٹرسائیکلز چلانے والے شہریوں کی تعداد کے لحاظ سے

پہلے10ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ’پیو ریسرچ سنٹر‘ کی طرف سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے 43فیصد گھرانوں میں موٹرسائیکل موجود ہے۔ اس لحاظ سے پاکستان موٹرسائیکلز چلانے والے شہریوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں 7ویں نمبر پر آتا ہے۔بھارت اس فہرست میں 6ویں نمبر پر ہے جہاں 47فیصد گھرانوں میں موٹرسائیکل موجود ہے۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھائی لینڈ ہے جہاں 87فیصد گھرانوں میں موٹرسائیکل موجود ہے۔ دوسرے نمبر پر ویت نام میں 86فیصد، تیسرے نمبر پر انڈونیشیائمیں 85فیصد، چوتھے نمبر پر ملائیشیائمیں 83فیصد اور پانچویں نمبر پر چین میں 60فیصد گھرانوں میں موٹرسائیکل استعمال ہو رہی ہے۔ فہرست میں پاکستان کے بعدنائیجیریا آٹھویں، فلپائن نویں، برازیل دسویں، مصر گیارہویں، اٹلی بارہویں، تیونس تیرہویں، ارجنٹینا چودھویں اور کولمبیا پندرہویں نمبر پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…