جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلموں میں پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے، جمائمہ خان

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے کہا ہے کہ ٹی وی میں مسلمان کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔برطانوی فلم پروڈیوسر جمائمہ خان نے برطانوی نشریاتی ادارہ اسکائی نیوز کے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ

وٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ (What’s Love Got To Do With It) کسی حد تک ان کی ذاتی زندگی سے متاثر ہے، جب انہوں نے لاہور میں اپنی سابق شوہر عمران خان کی ساتھ 10 سال گزارے۔انہوں نے اپنی فلم پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم میں اسلاموفوبیا جیسے اہم مسئلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔49 سالہ جمائمہ خان نے کہا کہ ٹی وی میں مسلمان کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یہ خودکش بمبار کیطور پر دکھایا جاتا ہے۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے بتایا کہ نے بتایا کہ میرے بیٹوں کا انگریزی نام نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ان سے غیر معمولی پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ جب وہ سفر کیلئے ائیرپورٹ جاتے ہیں تو پرواز پر بیٹھنے قبل کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، تاہم مجھ سے پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔برطانوی فلم پروڈیوسر جمائمہ خان نے بتایا کہ ایسی فلم بنانا بہت مشکل ہے جہاں امریکا میں اچھے مسلمان ہوں، میرے خیال میں اسلامو فوبیا ایک حقیقی مسئلہ ہے،اسلامو فوبیا، نسل پرستی جتنا بڑا مسئلہ ہے۔جمائمہ خان کی فلم(What’s Love Got To Do With It)چوبیس فروری کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…