لاہور (این این آئی)پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا نکاح ہوگیا ، شاہین کی اہلیہ کا ایک پرانا کلپ وائرل ہوگیا جس میں وہ کہہ رہی ہیںبور ہو رہی ہوں تو کچن چلی جاتی ہوں۔میزبان کے سوال پر انشا آفریدی نے بتایا کہ مجھے کوکنگ کا شوق نہیں ہے اگر بہت زیادہ فری ہوں اور بور ہورہی ہوں تو میں کچن میں چلی جاتی ہوں لیکن شوق نہیں ہے۔دوران انٹرویو میزبان نے انشا سے ان کے پسندیدہ ملک سے متعلق سوال کیا جس پر انشا نے کہاکہ ترکیہ بہت پیاری جگہ ہے مجھے ترکیہ بہت پسند ہے، انشا اللہ اگلا پلان ترکیہ کا ہے جس پر شاہد آفریدی نے کہا کہ اب سارے پلان شادی کے بعد پورے کرنا۔اسی انٹرویو کے دوران جب اقصیٰ آفریدی سے سوال کیا گیا انھیں کوکنگ کا شوق ہے تو انہوںنے کہاکہ مجھے کوکنگ کا بالکل بھی شوق نہیں ہے جس پر شاہد نے بتایا کہ انھیں صرف کھانے کا شوق ہے۔