جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے کس کرنسی میں کریگا؟بڑ افیصلہ سامنے آگیا

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کے لیے ادائیگی ڈالر کے بجائے اماراتی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے ایک بار پھر روس سے پیٹرول خریدنے کے لیے ادائیگی ڈالر کے بجائے متحدہ عرب امارات کی

کرنسی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے امارات میں ایک برانچ بھی کھولی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت نے درہم میں ادائیگی کی تھی لیکن یہ سلسلہ زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکا تھا اور ڈالرز میں پیٹرول خریدا جا رہا تھا تاہم اب دوبارہ درہم کے استعمال کا آغاز کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھارتی تاجروں نے مشورہ دیا تھا کہ جی سیون کی جانب سے روسی خام تیل پر عائد کردہ حد کے باعث مقررہ حد کے اندر ادائیگی ڈالر میں کی جائے البتہ اس سے زائد خریداری پر ادائیگی درہم میں کی جائیں۔بھارتی تاجروں نے یہ بھی کہا تھا کہ درہم میں ادائیگی کی سابقہ کوششیں متحدہ عرب امارات کے بینکوں کی جانب سے عدم تعاون پر ناکامی کا شکار ہوئی تھیں لیکن اب بھارتی اسٹیٹ بینک نے مدد شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ مغربی ممالک کی بڑی معیشتوں نے روس سے خام تیل 60 ڈالر فی بیرل سے زیادہ قیمت سے خریدنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم بھارت اور چین نے ان پابندیوں کو تسلیم نہیں کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…