نارووال(این این آئی)مسلم لیگ ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک اور موٹر وے جیسے بڑے
منصوبوں پر ن لیگ اور نواز شریف کی مہر لگی ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر تعمیر و ترقی کے منصوبے لاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ2018میں سازش کے ذریعے اناڑی کو پاکستان کی کنجیاں دی گئیں، اناڑی عمران خان نے اپنا بھی سر پھاڑ لیا اور پاکستان کا بھی، عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے۔احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے دو صوبائی اسمبلیاں ختم کرنے کی حماقت کی، پنجاب سے پی ٹی آئی کو موقع ملا تو پارٹی کا سب سے بڑا لفنگا وزیراعلی بنائے گی، عثمان بزدار نکلا تو عمران خان نے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنوا دیا، پرویز الہٰی کو عمران خود ہی ڈاکو کہتا تھا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں دفاتر میں رشوت کی دکانیں کھل گئی تھیں، اب عمران خان کس منہ سے پنجاب سے ووٹ مانگے گا۔