بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، انہیں سوائے ایک چیز کے سب کچھ دیں گے،رانا ثناء اللہ کا بڑا اعلان

datetime 5  فروری‬‮  2023 |

ملتان (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں،سوائے ایک چیز کے سب کچھ دیں گے،انہیںان ہی سیلوں میں رکھیں گے جہاں انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو رکھا تھا، ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، الیکشن جیت کر ہم آئندہ حکومت بنائیں گے۔مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان کو

جیل میں کھانے پینے کی ہر چیز دیں گے مگر وہ ایک چیز نہیں دیں گے جس کے بغیر عمران خان کا گزارا ممکن نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، الیکشن جیت کر ہم آئندہ حکومت بنائیں گے، ملک میں مہنگائی ہے تاہم سوال یہ ہے کہ ملک آج اس حالت میں کیسے پہنچا؟ 1999 میں ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا تھا، پاکستان معاشی طور پر مضبوط تھا، ہمارا مستقبل اس میں تھا کہ ہم ایٹمی دھماکے کریں، پاکستان ایٹمی قوت اس دن بنا جس دن ایٹمی دھماکے ہوئے، آج پاکستان موجود اور قائم ہے تو اس کی وجہ ایٹمی قوت ہے۔انہوںنے کہاکہ 1999 میں پاکستان بحران میں تھا لیکن نواز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا، دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نوازشریف نے کیا۔چیئرمین تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن )پنجاب نے کہاکہ لاڈلے کا 2014 سے ایک ہی کام ہے، لانگ مارچ، تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا، 126 دن بعد اے پی ایس کے واقعہ پر اسے دھرنا ختم کرنا پڑا، نواز شریف نے قوم کو متحد کرنے کے لیے اس بدبخت کو خود فون کیا، اسے دعوت دی کہ آؤ بیٹھو، قوم کو متحد کرو، نوازشریف نے قوم کو متحد کیا اور دہشتگردی ختم کی۔رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ تم جیل بھرو تحریک شروع کرو، تمہارا علاج میں کروں گا، 25 مئی کو تم نے اسلام آباد لاک کرنے آنا تھا، تمہارے ساتھ جو ہوا وہ تمہیں یاد ہونا چاہیے، 26 نومبر کو جو تمہارے ساتھ ہوا وہ یاد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تم جیل بھرو تحریک شروع کرو، تمہیں انہی سیلوں میں رکھیں گے جہاں تم نے اپوزیشن رہنماؤں کو رکھا تھا، عمران خان کو جیل میں سب چیزیں مہیا کریں گے سوائے ایک چیز کے جس کے بغیر ان کا گزارا نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…