ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران میں بے پردہ خواتین کے لیے نئی سزا مقرر

datetime 4  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران نے پردہ نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزائیں نافذ کردی ہیں۔ نئی سزاں کے تحت گھر سے باہر نکلتے ہوئے حجاب نہ کرنے والی خواتین کے لیے جرمانہ ادا کرنے تک تمام سماجی خدمات سے محروم کردیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خواتین پر حجاب اور دیگر پابندیوں کے خلاف ایران میں وسط ستمبر سے

احتجاجی تحریک جاری ہے۔ ساڑھے چار ماہ سے مظاہرے جاری ہیں اور ان مظاہروں سے ایرانی حکومت کو شدید دبا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم مہینوں سے جاری اس احتجاج کے باوجود حکومت کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی ۔ اب ایرانی پارلیمنٹ کی عدالتی کمیٹی کے سربراہ موسی غضنفر عبادی نے اعلان کیا کہ حجاب نہ پہننے والوں کو جلد ہی ایک ٹیکسٹ پیغام بھیجا جائے گا۔ایرانی اہلکار نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں اگر لڑکی اپنے موقف پر اصرار کرتی ہے تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور جرمانے کی ادائیگی تک اس کے قومی شناختی کارڈ پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ جب تک وہ جرمانہ ادا نہیں کرتی اور حجاب پہننے کا عہد نہیں کرتی اسے تمام سماجی خدمات سے محروم رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کاروں میں ہیڈ سکارف نہ پہننے والوں کی نگرانی کا قانون پہلے کی طرح ایجنڈے میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حجاب نہ کرنے والی خواتین کو ایس ایم ایس باربار بھیجے جا رہے ہیں۔انہوں نے جلد ہی ایک نئے مسودہ قانون کا بھی اعلان کردیا جس میں یہ واضح کیا جائے گا کہ کس کو سڑکوں اور دیگر مقامات پر حجاب نہیں پہننا چاہیے۔ حجاب نہ کرنے والوں کا پتہ “مانیٹرنگ سسٹم” کے ذریعے لگایا جائے گا اور آخر کار اسے سماجی خدمات سے محروم کردیا جائے گا۔اس امکان کے جواب میں کہ اس قانون سے ملک میں اپوزیشن کی تحریک میں اضافہ ہو گا اہلکار نے دعوی کیا کہ گاڑی میں سیٹ بیلٹ پہننے کے پابندی کے قانون کو تو مسترد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حجاب کے قانون کو بھی لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…