لاہور( این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چند گھنٹوں میں چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان سے دوسری بار ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ کے گورنرز کی جانب سے انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب سے بدھ کے روز ہونے والی ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے حوالے سے گفتگو کی تھی جس کے بعد انہوں نے عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔