پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چینی کمپنی کی دوا پاکستان میں رجسٹرڈ،ڈریپ نے منظوری دیدی

datetime 14  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) چینی دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ انسولین گلارجین انجیکشن بیساگائن کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) سے رجسٹریشن (رجسٹریشن نمبر 111178) کی منظوری مل گئی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ پاکستان میں پہلی انسولین گلارجین انجیکشن (پری فلڈ انجیکشن پین) بائیو سیمیلر دوا ہے۔

انسولین گلارجین انجیکشن ذیابیطس کے علاج میں اس کی افادیت اور حفاظت کے لیے طویل عرصے تک کام کرنے والا انسولین اینالاگ پروڈکٹ ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں، 20سے79 سال کی عمر کے 33 ملین افراد 2021 میں ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ، جو چین اور بھارت کے بعد دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن (IDF) گلوبل ڈائیبیٹس اوور ویو 10 ویں ایڈیشن (2021) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق،پاکستان میں 20سے79 سال کی عمر کے بالغوں میں ذیابیطس کا پھیلاؤ 30.8 فیصد ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں انسولین کی مجموعی مارکیٹ 50 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔سنوفی ،نوو،نارڈسک اور الی للے نے ملک میں مارکیٹ کا زیادہ تر حصہ لے لیا ہے، اور چینی مصنوعات پاکستانی مریضوں کے لیے مزید معیاری آپشنز لائیں گی۔کمپنی کے شعبہ تعلقات عامہ نے چائنا اکنامک نیٹ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ 2010 کے بعد سے چین اور پاکستان کے درمیان دواسازی کی تجارت نے اچھی رفتار برقرار رکھی ہے۔ جیسا کہ چین اپنی کوویڈ کی پابندیوں میں نرمی کررہا ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ رفتار مضبوط ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…