پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے بڑا اعلان کردیا

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی ، ریاض (اے پی پی ،این این آئی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زید النہیان نے پاکستان کے2 ارب ڈالر کے موجودہ قرض کی مدت میں توسیع ( رول اوور) اور ایک ارب ڈالر کے اضافی قرضہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کوا بوظہبی کے دورہ کے پہلے دن متحدہ عرب امارات

کے صدر شیخ محمد زید النہیان سے ملاقات کی۔ یو اے ای کے صدر نے وزیراعظم کا ابوظہبی میں خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کی تعریف کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برادر ملک کے دورہ کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید وسعت دینے ، شراکت داری کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیشرفت کی رفتار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جبکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور ہر سطح پر دوطرفہ تبادلوں اور باضابطہ بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 ارب ڈالر کے موجودہ قرض کی مدت میں توسیع ( رول اوور) اور ایک ارب ڈالر کے اضافی قرض کی فراہمی پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہبا ز شریف نے یو اے ای کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جس پر انہوں نے رضامندی کا اظہار کیا جس کیلئے تاریخ کا تعین سفارتی ذرائع کے ذریعے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے پاکستان میں اعلان کردہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے جس کے لیے منصوبہ سازی بھی شروع کردی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔سعودی عرب نے دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس موجود ڈپازٹ کا دورانیہ بڑھادیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کو پاکستان کے مرکزی بینک میں جمع کروائی گئی رقم کو اب 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے۔اس حوالے سے سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم 10 ارب ڈالر کرنے کے لیے منصوبہ سازی شروع کردی گئی ہے جب کہ زرمبادلہ ذخائر کے لیے ڈپازٹ کی رقم میں بھی اضافے پرغور کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…